ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے این یو غداری کیس: عدالت نے کہا، منظوری معاملے میں دہلی پولیس کا کردار ختم

جے این یو غداری کیس: عدالت نے کہا، منظوری معاملے میں دہلی پولیس کا کردار ختم

Sat, 30 Mar 2019 22:29:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 30 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے 2016 کے جے این یو غداری کیس پر سماعت کرتے ہوئے آج کہا کہ منظوری کے سلسلے میں شہر کی پولیس کا کردار ختم ہو گیا اور وہ اس کے بارے میں اب دہلی حکومت سے پوچھے گی۔چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپک شیراوت نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب پولیس نے بتایا کہ منظوری دینا ایک انتظامی کارروائی تھی اور اس کے بغیر بھی چارج شیٹ دائر کیا جا سکتا ہے۔دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ کے ڈپٹی کمشنر پرمود کشواہا نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کی طرف سے منظوری طلب کرتے ہوئے پہلے ہی دہلی حکومت کو ایک درخواست خط بھیجا ہے۔غور طلب ہے کہ عدالت نے اس ڈپٹی کمشنرکے پیش نہ ہونے پر دہلی پولیس کو پھٹکار لگائی جسے 2016 جے این یو غداری کیس میں رپورٹ داخل کرنے کے لیے کہاگیاتھا۔دہلی پولیس نے پہلے عدالت کوبتایاتھاکہ حکام نے جے این یو طالب علم یونین کے سابق صد کنہیاکماراوردوسرے پر اس معاملے میں فرد جرم چلانے کی ضروری منظوری ابھی نہیں دی ہے اور منظوری لینے میں دوسے تین ماہ کا وقت لگے گا۔پولیس نے 14 جنوری کو عدالت میں کمار اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنہیا ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے اور انہوں نے نو فروری 2016 کو جے این یو کے احاطے میں ایک پروگرام کے دوران لگے ملک مخالف نعروں کی حمایت کی۔عدالت نے اس معاملے کو دیکھ رہے پولیس ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ مانگی تھی۔


Share: